نئی دہلی(بھاشا) انل امبانی کے سربراہی والے ریلائنس گروپ اپنا ملٹی پلکس کاروبار جنوبی ہند کے کارنیوال گروپ کو فروخت کردیاہے۔ یہ اس میدان کے اب تک کا سب سے بڑا سودا رہاہے۔ اس سودے سے ریلائنس کیپٹل کے کل قرض میں ۷۰۰کروڑ روپئے کی کمی آئے گی اور یہ ریلائنس کیپٹل کے قلیل جز سرمائے والے میدان سے نکلنے کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ اس سلسلے میں آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خرید وفروخت کے بعد کارنیوال تیسرا سب سے بڑا ملٹی پلکس چلانے والا گروپ بن جائے گا۔ جس کے ملک بھر میں تین سو سے زیادہ اسکرین ہو
ں گے۔ کمپنی نے حالانکہ اس سودے کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارنیوال سنیماز اور ریلائنس میڈیا ورکس کے درمیان اس خرید وفروخت میں ممبئی کا آئی میکس وڈالا اور کچھ دیگر اثاثے شامل نہیں ہیں جن کی کل قیمت دو سو کروڑ روپئے ہیں ریلائنس کیپٹل، ریلائنس میڈیا ورکس کی اصل کمپنی ہے جو بگ سنیماز برانڈ کے تحت سب سے بڑی سنیما سریز میں سے ایک کو چلاتی ہے۔ ملک بھر میں اس برانڈ کے ۲۵۰ سے زیادہ اسکرین ہین۔ ریلائنس کیپٹل کے چیف کارگزار سیمگھوش نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ ریلائنس میڈیا ورکس کے ملٹی پلکس کاروبار کی فروخت کے ذریعہ کارنیوال گروپ کے ساتھ تیزی سے ترقی کرنے کیلئے طویل مدتی سلسلہ شروع ہوا ہے۔ کارنیوال گروپ کے چیئرمین شری کانت بھاسی نے کہا کہ کارنیوال گروپ ۲۰۱۷ تک اپنی اسکرینوں کے تعداد بڑاھا کر ایک ہزار تک لے جانا چاہتاہے۔مذکورہ خرید وفروخت کو قانونی اور دیگر منظوریاں حاصل ہونی باقی ہیں اور امید ہے جاری مالی برس میں یہ تمام عمل مکمل ہوجائے گا۔ کارنیوال جب بھی درج فہرست ہونے کیلئے درخواست کرے گا انل امبانی کے سربراہی والے گروپ کی مالیاتی شاخ ریلائنس کیپٹل کے پاس آئی پی او قبل کے مرحلے میں مناسب رعایت پر حصہ داری خریدنے کا متبادل ہوگا۔