بریلی(نامہ نگار)آج صبح نقاب پوش بدمعاشوں سے صراف کے گھر گھس کر گھر کے تمام لوگوںکو ایک کمرے میں بندکرکے دوکروڑکے زیور،نقد رقم اوردیگرسامان کو لوٹ لیا۔اورجان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرارہوگئے۔واردات کے بعد ایس ایس پی سمیت جانچ ٹیمیں اورپولیس افسرموقع پر پہنچے اورابتدائی تفتیش کرتے ہوئے واردات کے انکشاف کیلئے کوششیں شروع کردی۔موصولہ خبر کے مطابق بارہ دری تھانہ علاقہ میں کانکرٹوالہ واقع اسکول گلی میں رہنے والے صراف امیش ورما کے مکان میں آج صبح پانچ اسلحہ سے لیس نقاب پوش بدمعاشوں نے تقریبادوکروڑرکے زیورات لوٹ لی۔صراف نے بتایاکہ ملازمہ کے جانے کے بعد وہ خود ان کی بیمار بیوی اپنے کمرے میں لٹے ہوئے تھے ۔آج صبح پانچ نقاب پوش بدمعاش جن کے ہاتھوں میں طمنچہ تھے ان کو جانچ سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر میں گھس گئے اورگھر والوں کو ایک کمرے میں بند کرکے کروڑوں روپئے کے زیورات اورنقدرقم لوٹ کے فرارہوگئے۔