لکھنؤ۔(نامہ نگار)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے مختلف محکموں کے چیف سکریٹریوں اورسکریٹریوں کوہدایت دی۔کہ عالمی بینک امدادیافتہ منصوبوں کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔اورمعینہ مدت کے مطابق ضروری کارروائی ہر حالت میں کی جائے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ چیف سکریٹری منصوبوں کے کاموں کی ۱۵روزہ ترقیاتی جائزہ رپورٹ اپنی سطح پرکرکے ترقی سے روشناس کرائیں ۔انہوں نے کہاکہ و
ہ خودہرماہ عالمی بینک منصوبوں کی ترقی کاجائزہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کیلئے مجوزہ منصوبوں کو ستمبرماہ تک ہرحالت میں ایم اویودستخط کی کارروائی کرالی جائے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعمیرات عامہ کے کاموں اورراستوں میں بنیادی بہتری کیلئے ۲۵۰۰ کروڑروپئے کے مجوزہ منصوبے،تفصیلی منصوبہ رپورٹ اوربیڈنگ دستاویزوں کاکام آئندہ ۱۵؍فروری تک ضرورپورا کراتے ہوئے منصوبہ کیلئے ایشین وکاس بینک سے بات چیت کاکام آئندہ ۳۰؍ جون ۲۰۱۵تک لازمی طورپر پورا کرالیا جائے۔چیف سکریٹری آج انیکسی واقع اپنے دفترکے جلسہ گاہ میں اقتصادی معاملات کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ترن بجاج اورعالمی بینک کے سینئرافسروں کی ٹیم کے ساتھ جلسہ کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کے قرض سے مجوزہ اترپردیش کورروڈ نیٹ ورک ترقیاتی منصوبہ کیلئے کنسلٹینٹ کے ذریعہ تفصیلی منصوبہ رپورٹ تیارکرائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی بینک تقریباً ۳۵۰۰ کروڑ روپئے کے منصوبہ کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ کے سیول کاموں اورراستوں میں بنیادی سدھارکے پہلے مرحلے کیلئے زمین کی کارروائی مکمل کرکے راستوں سے ہٹائی جانے والی یوٹیلٹی اور بازآبادکاری کے کام جلدازجلدنشانزد کرائے جائیں۔