دبئی (بھاشا) اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سانیہ نہوال اور کیدامبی سری کانت کل سے یہاں شروع ہورہی بی ڈی بلیو ایف عالمی سپر سیریز فائنل میں ہندوستانی ٹیم کے نمائندگی کریں گے توان کیلئے یہ چیلنج آسان نہیں ہوگا۔ چائنا سپرسیریز ریمیر میں بہترین کارکردگی کے بعد جوش سے بھرپور سائنہ اور سری کانت کو اس میں سرفہرست آٹھ کھلاڑیوں کا سامنا کرناہوگا۔ پہلی بار یہ ٹورنامنٹ دبئی میں منعقد ہورہا ہے۔ سائنہ کو مشکل ڈرا ملا ہے جس میں چین کی شی جیان وانگ کوریا کی جی ہیونگ سونگ اور یون جو بائی ان کے ساتھ ہیں۔ وہیں سری کانت کو کم وبیش آسان ڈرا ملا ہے۔ جس میں ڈینمارک کے یان اویوگیند سین جاپان کے کینتو موموتو اور انڈونیشیا کے ٹامی سوگیادو ہیں۔ ہر گروپ سے پہلے دوکھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچیں گے سائنہ کا شیزیان کے خلاف ریکارڈ پانچ پوائنٹ پانچ کا ہے۔ پچھلے پانچ مقابلوں میں سے چار بار چینی کھلاڑی کامیاب رہی ہے۔ دوسری جانب ہیونگ سونگ کے خلاف سائنہ کا ریکارڈ چار ایک کا ہے۔ لیکن دونوں کا آخری بار سامنا دو سال قبل ہوا تھا۔ تب سائنہ کو ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔ دنیا کی نویں نمبر کی کھلاڑی بائے کے خلاف سائنہ نے چھ بار کامیابی درج کی ۔ اور چار مقابلے میں ناکام رہیں۔ اپنی تیاریوں کے بارے میں سائنہ نے کہا میری تیاری بہت اچھی ہے اب دیکھتے ہیں کہ قسمت ساتھ دیتی ہے یا نہیں ۔ اس میں سرفہرست آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اور مجھے سب سے بہتر مظاہرہ کرنا ہوگا۔گروپ بھی میں سابق چمپئن وانگ یانگ تھائی لینڈ کی رچا نوک پچھلے سال کے رنر جو ینگ اور جاپان کے نوجوان اکانے شامل ہیں۔ دنیا کے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی سری کانت کیلئے یہ اچھا تجربہ ہوگا کیونکہ سپر سیریز فائنل میں کھیلنے والے وہ اکیلے ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں۔ ان کے گروپ کے بقیہ کھلاڑیوں میں سے انہوںنے یوگیندر سین اور موموتو کو ہرایا ہے جبکہ سوگیارتو سے وہ خود ہار چکے ہیں۔گروپ اے کو گروپ آف ڈیتھ کہا جاسکتا ہے۔ جس میں عالمی چمپئن اور خطاب کے مضبوط دعویدار چین کے چین لونگ کوریا کے سون وانگ جاپان کے کنے چی تاگو اور ہنس کرسٹین شامل ہیں۔