سہارنپور، 17 دسمبر (یو این ائی) اترپردیش میں اس ضلع کے دیوبند علاقے میں ایک جوڑے نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی۔پولیس کے مطابق کھجوری کے باشندہ ابھیمنیو (26) اور رما (24) کل رات اپنے گھر سے سائیکل کے ذریعے بازار گئے تھے۔اس جوڑے نے قاسم پورہ ریلوے کراسنگ کے نزدیک اپنی سائیکل کھڑی کرکے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس جوڑے نے کس وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔