آگرہ، 17 دسمبر (یو این ائی) آگرہ ڈولپمنٹ اتھارٹی (اے ڈی اے) نے تاج محل دیکھنیکا ٹکٹ بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے جس پر اترپردیش سرکار سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ اے ڈی اے کی تجویز اگرمنظور ہوجاتی ہے تو تاج محل کے احاطہ میں داخل ہونے کے لئے غیر ملکی سیلانیوں کو ایک ہزار روپے فیس دینی ہوگی۔ دیسی سیاحوں کو بھی اس کے بعد 20 روپے کے بجائے 50 روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا۔ اے ڈی اے بورڈ کی پیر کو ہوئی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری کے لئے سرکار کو راضی کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹری فیس میں اضافہ کے بارے میں اب ریاستی سرکار کو حتمی فیصلہ کرنا ہے۔