ایٹہ 17 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش میں ایٹہ کے ندھولی علاقے میں ایک معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ گہرانا گاؤں میں کل شام رامنواس لودھ نامی ایک نوجوان نے پڑوس میں رہنے والی ڈھائی سال کی لڑکی کی عصمت دری کی۔ پکڑے جانے پر دیہاتیوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ متاثرہ بچی اور زخمی ملزم کو اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔