فرخ ا باد،17دسمبر(یو این ا ئی)اترپردیش کے فرخ ا باد کی ایک عدالت نے تقریبا دس سال قبل رورل انجینئر نگ محکمہ کے ایک جونیئر انجینئر (جے ای)قتل معاملے میں چار ملزمین کو عمر قید اور1515ہزار روپئے جرمانے کی سزاسنائی ہے۔وکیل استغاثہ کے مطابق محلہ بھاؤٹولہ کے رہنے والے بالک رام ، ان کے بیٹے ا شیش عرف پنٹو، ویریندر بٹو و ان کے بھائی پرمود کمار عرف ٹنکو نے معمولی تنازعہ میں 06اپریل 2005کو جونیئر انجینئر راجندر یادو کو چاقو اور لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا تھااور ان کے رشتہ دار وکیل دھرمیندر یادو کو زخمی بھی کیا تھا۔معاملے کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے جج محمد متین خان نے چاروں ملزمین کو کل شام قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید و 1515ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔