برسبین۔ مرلی وجے (144) اور اجنکیا رہانے ناٹ آئوٹ( 75) کی بہترین اننگز کی بدولت ہندوستان نے آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن یہاں شروعاتی جھٹکوں سے ابرتے ہوئے چار وکٹ پر 311 کا تسلی بخش اسکور کھڑا کر لیا۔چوٹ کے بعد واپسی کر رہے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم شروعات میں لڑکھڑاگئی اور چائے کے وقفہ تک اس نے 151 رن جوڑ کر تین وکٹ گنوا دیے۔ ہندوستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 83 اوور میں چار وکٹ پر 311 رن بنائے۔ ہندوستان کے اب چھ وکٹ محفوظ ہیں اور بلے بازرہانے75۔ اور روہت شرما ۔26 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اوپنر مرلی نے میچ میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کی اور اپنے کیریئر کی پانچویں ٹسٹ سنچری ٹھونکی۔ مرلی نے 213 گیندوں میں 22 چوکے لگائے اور
144 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کی اس سیریز کی اب تک کی سب سے زیادہ اننگز میں ہے۔ مرلی نے رہانے کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لیے 124 رنز کی مضبوط شراکت نبھاکر ہندوستان کا اسکور 300 کے پار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرلی کی یہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھی ٹسٹ سنچری ہے۔ اسی کیساتھ انہوں نے ٹسٹ میں اپنے 2000 رنز بھی پورے کر لیے ہیں۔ اس سے پہلے رہانے نے ٹسٹ میں اپنی چھٹی نصف سنچری لگائی اور اوپنر کے اہم بلے بازوں کے آؤٹ ہو جانے کے بعد ہندوستان کے لیے مضبوط شراکت ادا کی۔اگرچہ ایڈیلیڈ ٹسٹ کے مین آف دی میچ رہے اسپنر ناتھن نے مرلی کو ہیڈن کے ہاتھوں کیچ کراکر اس شراکت پر بریک لگایا اور ان کو چوتھے بلے باز کی شکل میں آؤٹ کیا۔ چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے روہت 34 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر رہانے کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہے۔لیکن اس سے پہلے گابا کی اچھال بھری پچ پر ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ہندوستان نے اس پچ پر کبھی بھی ٹسٹ نہیں جیتا ہے اور کہیں نہ کہیں اس کا دباؤ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں پر دکھا۔دھون ایک بار پھر ناکسم ثابت ہوئے اور پہلے ٹسٹ کی ہی طرح اس بار بھی ان کا کارکردگی مایوس کن رہی۔ دھون 39 گیندوں میں 24 رنز بنا کر مارش کی گیند پر ہیڈن کو کیچ کرا بیٹھے ۔مشیل کا یہ پہلا ٹسٹ وکٹ تھا۔ میچ میں آسٹریلیائی فیلڈنگ اچھی رہی اور پہلے دن گرے تمام چار وکٹ پر ہیڈن نے کیچ لپکے۔ دھون 56 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پجارا 18 رنز بنا کر دوسرے بلے بازکی شکل میں اپنا ٹسٹ کھیل رہے تیز گیند باز جوش ہجل وڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے کھلاڑی ہجل وڈ کا مظاہرہ صحیح رہا اور انہوں نے 15۔2 اوور میں 44 رن دے کر ہندوستان کے دو وکٹ لیے جبکہ مشیل کو چھ اوور میں 14 رن پر ایک وکٹ اور لیون کو 20 اوور میں 87 رن پر ایک وکٹ ملا۔ اگرچہ گابا کی پچ پر اہم مانے جا رہے تیز گیندبازجانسن پہلے دن متاثر کن نہیں نظر آئے اور 15 اوور میں ایک بھی وکٹ نہیں نکال سکے۔ایڈیلیڈ ٹسٹ میں ہندوستان کی دونوں اننگز میں سنچری ٹھونکنے والے کپتان وراٹ اس بار اچھی شروعات نہیں دے پائے اور 27 گیندوں میں ایک چوکا لگا کر 19 رنز پر ہجل وڈ کا شکار بنے۔ وراٹ ہندوستان کے تیسرے بلے باز کی شکل میں 137 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ گابا کی تیز پچ پر توقع کے مطابق ہندوستانی بلے بازوں کوکھیلنے میں کچھ دقتیں ضرور نظر آئی اور وراٹ ہجل وڈ کی 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی شارٹ گیند کو کھیلنے کے چکر میں آؤٹ ہو گئے۔ ایڈیلیڈ میں بھی وراٹ ایک غلط شارٹ کو کھیلنے کی وجہ سے آؤٹ ہوئے تھے جس سے جیت کے قریب پہنچنے کے باوجود ہندوستان 48 رنز سے میچ ہار گیا تھا۔ہندوستانی ٹیم کیلئے اب نچلے آرڈر پر بھروسہ کرنے اور اسکور بڑھانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ وراٹ نے تیسرے وکٹ کیلئے مرلی کے ساتھ 37 رنز کی شراکت ادا کی جبکہ پانچویں وکٹ کے لیے رہانے اور روہت نے 50 رنز کی اہم ناٹ آئوٹ ساجھیداری ادا کی۔