سردی ہر روز اپنا ایک الگ رنگ دکھا رہی ہے۔ چادروں کی جگہ رضائیاں اور کمبل نکل آئے ہیں تو صبح کی دھوپ بھی بہت کم لگنے لگی ہے۔ سردیوں کی لمبی راتوں میں لحاف اپنے ارد گرد لیپٹ کرباتیں کرنا سب کو پسند ہوتاہے، ایسے میں گرما گرم مونگ پھلی، چلغوزے، پستے اور دوسرے خشک میوے باتوں کا مزہ دوباکردیتے ہیں۔ معالجین کہتے ہیں کہ سردیاں میں تازہ خون بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے اورسردیوں میں کھائے جانے میوے یاڈرائی فروٹس اپنے وہ تمام ضروری غذایئت رکھتے جو جسم میں توانائی اور خون بنانے کیلئے ضروری ہے ۔ اطباء بھی خشک میوہ جات کو اہمیت دیتے ہیں۔ خشک میوے اپنے اندر بہت سی غذائیں صلاحیتیں رکھتے ہیں اور اس موسم سرما
میں ان سے بہت سے فوائد کرسکتے ہیں۔
اخروٹ:
سردیوں میں اخروٹ کی گری، یعنی اس کا مغزنہایت غذائیت بخش میوہ تسلیم کیا جاتاہے۔ اس کی بھنی ہوئی گری سردیوں میں کھانسی دور کرنے کیلئے نہایت مفید ہے۔ اخروٹ کو کشمکش کے ساتھ استعمال کیا جائے توبہت قوت بخش ہے۔ اسے دماغی قوت کیلئے بہت ہی فائدہ مند تسلیم کیا جاتا ہے۔ طبی نبوی کے مطابق اخروٹ کی مغزکو پانی میں پیس کر چوٹ کے نشان پر مل دیا جائے تو نشان مٹ جاتاہے۔ اخروٹ کے تازہ چھلکے کا دنداسہ دانتوں پر ملنے سے دانت صاف اور مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں۔
انجیر:
عمدہ قسم کی انجیر مثانے اور گردوں کو صاف کرتی اور زہر سے محفوظ رکھتی ہے۔ انجیر کھانسی کا بہترین علاج ہے اور اس کے علاوہ حلق،سانس اور سینے کی نالی صاف کرنے میں بھی معاونت فراہم کرتی ہے۔ دل کے مریض ہر کھانے کے بعد روزانہ ایک انجیر کھائیں، بواسیر بھی ختم کرسکتی ہے۔
بادام:
بادام صدیوں سے قوت حافظہ، دماغ اور بصارت کے لئے نہایت مفید قرار دیاجاتاہے۔خشک کھانسی اور مثانے کے امراض میںمفید ہے۔ یہ اعصاب کو طاقتور بناتا اور قبض کو ختم کرتا ہے۔ دماغی کام کرنے والوں کیلئے اس کا استعمال ضروری ہے۔ طبی نبوی کے مطابق یہ جلد کو چکنائی اور ملائمت فراہم کرنے کے علاوہ جھریوں سے بھی محفوظ رکھا تھا ہے اور آنکھوں کے گردے حلقے بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کشمش:
یہ خشک کئے ہوئے انگور ہوتے ہیں۔چھوٹے انگوروں سے کشمش اور بڑے انگروں سے منقیٰ بنتاہے۔کشمش اور منقیٰ قبض کا بہترین علاج ہییہ یہ نزلے، کھانسی میں مفید اور توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
چلغوزے:
یہ مثانے گزدوں اور جگر کو طاقت دیتے ہیں۔ سردیوں میں کھانے سے جسم میں گری پیدا ہوتی ہے۔ انہیں ہمیشہ کھانے کے بعد استعمال کرنا چاہئے۔ اگر کھانے سے پہلے استعمال کیا جائے تو بھوک ختم ہوجاتی ہے۔
مونگ پھلی:
مونگ پھلی تو سردیوں میں سب سے کا پسندیدہ سستا میوہ ہے۔ اس میوے کی خاصیت اس میں بہت زیادہ تیل کو ہوتا ہے لیکن دلچسپ اور اچھی بات یہ ہے ک ہ مونگ پھلی میں موجود تیل یا چکناہت جسم کا کولیسٹرول نہیں بڑھاتے۔
پستہ:
پستے کاشمار مغزیات میں کیا جاتا ہے۔ یہ دل اور دماغ کو قوت بخشتاہے۔ بدن کو موٹا کرتاہے،بلغم خارج اور حافظہ تیز کرتاہے سردیوں کی کھانسی میں بھی مفید ہے۔ متلی اور قے روکتاہے، نیز آنتوں کو قوت بخشتا ہے۔