تہران، 25 نومبر:ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے پر اگلے ہفتہ عملدرآمد شروع کردے گا۔اس دوران جنیوا مذاکرات میں شرکت کرکے وطن واپس لوٹنے والے مذاکرات کاروں کا ایئرپورٹ پر سیکڑوں حامیوں نے استقبال کیا ، یہ لوگ اپنے ہاتھوں پھول اور پرچم لئے ہوئے تھے۔یہ لوگ اپنے وزیر خارجہ اور نیوکلیائی مذاکرات کاروں کو امن کا سفیر کہہ رہے تھے۔مسٹر ظریف نے کہا آئندہ ہفتوں میں ہم عملدرآمد کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ اسی کے ساتھ ہم قطعی سمجھوتے کے لئے مذاکرات شروع کرنا چاہیں گے۔لوگ نعرے لگارہے تھے۔“ جنگ، پابندی، خودسپردگی اور توہین نہیں‘‘ ہم اپنے آٹھ برس کی جدوجہد کے لئے شکر گزار ہیں۔