بیجنگ ، 25 نومبر:چین نے آج کہا کہ اس نے مشرقی بحر چین میں متنازعہ جزیروں میں فضائی ضابطوں کو نافذ کرنیکے منصوبے پر امریکہ اور جاپان کے ذریعے تنقید کئے جانے پر ان کے سامنے باقاعدہ احتجاج درج کرادیا ہے۔چین کی وزارت نے کہا کہ امریکہ اور جاپان کے ذریعے ان ضابطوں کی تنقید کرنا بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ مشرقی بحر چین میں متنازعہ جزیروں کے معاملے میں جاپان کی حمایت کرنا بند کرے۔ چین نے امریکہ اور جاپان کے سفارت خانوں میں یہ احتجاج درج کرایا ہے۔خیال رہے کہ دیا او یو جزیروں کو اپنے سیکورٹی علاقے میں شامل کرلیا ہے اور وہاں نئے فضائی ضابطے قائم کئے ہیں۔ جاپان میں ان جزیروں کو سینکا کو کہا جاتا ہے ۔ چین کے اس قدم پر امریکہ اور جاپان نے تشویش ظاہر کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔