… آنولہ مختلف قسم کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ اس میں کئی وٹامن اور منرلس پائے جاتے ہیں۔ یہ ایک قسم کے اینٹی آکسیڈنٹ کا بھی کام کرتا ہے۔… آئرن اور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہونے کی وجہ سے آنولہ بالوں کی صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے برابر استعمال سے نہ صرف بال بڑھتے ہیں بلکہ بالوں میں چمک بھی پیدا ہوتی ہے۔ آنولے کا رس بالوں کی جڑوں میں لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے بالوں کو غذا ملتی ہے۔… وٹامن اے اور کیروٹین موجود ہونے کی وجہ سے آنولہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
اس کے استعمال سے نہ صرف بینائی درست رہتی ہے بلکہ آنکھیں کئی طرح کی بی
ماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔… آنولے میں موجود کیلشیم دانتوں، ناخنوں اور جلد کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس سے جلد نکھر جاتی ہے اور اس میں پروٹین ہونے سے یہ جسم کو تندروست رکھتا ہے۔…ذیابیطس کے مریض بھی آنولے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود کرومیم بلڈ شوگر کے لیول کو معمول پر رکھتا ہے۔ لیکن اس کے لئے بغیر شوگر والے آنولے کا ہی استعمال کرنا ہوگا۔… آنولے میں پانی کی مقدار بھی پائی جاتی ہے۔ اس لئے اس کا استعمال کرنے سے پیشاب کے ساتھ جسم کی گندگی اور ٹاکسن باہر نکل جاتے ہیں جیسے زائد پانی، نمک، یورک ایسڈ وغیرہ۔ یہی وجہ ہے کہ آنولہ گردے کو صحیح رکھنے میں مدد کرتا ہے۔… آنولے میں فائبرکافی مقدار میں ہوتا ہے۔ فائبر ہاضمے یعنی پیٹ کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے ساتھ ہی ڈائریا کا خطرہ بھی کافی کم ہو جاتا ہے۔…آنولے کا کثرت سے استعمال کرنے پر خون کا دوران معمول پر رہتا ہے۔ یہ کولیسٹرال کے لیول کو بھی صحیح رکھتا ہے۔… آنولہ اینٹی ایجنگ کا بھی کام کرتا ہے۔ ساتھ ہی کئی طرح کے انفیکشن سے بھی جسم کو بچاتا ہے۔