بہاول پور 19 دسمبر (یو این آئی) پاکستان میں پشاور کے آرمی اسکول پر طالبان حملے میں پولیس نے جنوبی پنجاب کے حاصل پور علاقے سے ایک خاتون سمیت چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو چاروں مشتبہ ملزموں کا پتہ ایک موبائل سم کے ذریعے چلا۔ مبینہ طور پر اس سم کا استعمال پشاور حملے کے دوران کیا گیا تھا۔ یہ سم گرفتار خاتون کے نام پر رجسٹر ہے۔ فی الحال چاروں کو بہاول پور ضلع کے حاصل پور علاقے میں پولیس کی حراست میں رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے خیبر پختون خوا کے آئی جی ناصر درانی نے کل کہا تھا کہ حملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ابھی موجودہ ثبوتوں کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہے۔