علی گڑھ، 19 دسمبر (یو این ا ئی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرووائس چانسلر کی تقرری کے تعلق سے الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر دو الگ الگ مقدمات کی آج ہونے والی وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی ہے۔ واضح ہو کہ 22دسمبر سے 4جنوری 2015تک الہ آباد ہائی کورٹ میں موسم سرماکی تعطیلات کی وجہ سے اب ہائی کورٹ میں اس مقدمہ کی سماعت بعد میں کی جائے گی۔