کانپور(نامہ نگار)کلیانپور تھانہ میں پروفیسر اوراس کی بیوی کو یرغمال بنا کر ڈاکہ زنی کا خلاصہ ابھی پولیس کربھی نہیں پائی تھی کہ اسی دوران بیٹھور میں شاطرچوروں نے صراف کی دکان کا شٹرتوڑ کر تقریباپانچ لاکھ روپئے سے زائد کے زیورات چوری کرلئے۔ دوسری جانب واردا ت کی اطلاع دینے کے بعد پولیس کافی تاخیر سے پہنچی پولیس نے جائے موقع پر پہنچنے کے بعد مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔