تہران، 25 نومبر: نیوکلیائی پروگرام کے مسئلہ پر اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایران کو اس وقت راحت ملی جب منجمد کئے گئے اربوں ڈالر کے اثاثوں پر سے امریکہ نے پابندیاں ہٹالیں۔ایران چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ علی نگی خموشی نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ اتوار کو ایران اور چھ بڑی عالمی طاقتوں امریکہ، برطانیہ، روس ، چین ، فرانس اور جرمنی کے درمیان نیوکلیائی سمجھوتے کے بعد عالمی برادری کے ساتھ ایران کے اقتصادی تعلقات کی راہیں کھل جائیں گی۔ اس سمجھوتہ سے ایران کے لئے ایک نیا باب کھلے گا۔خیال رہے کہ ایران اور چھ ملکوں کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے کے بعدیوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹیل نے اعلان کیا کہ ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے مسئلہ پر دونوں فریقوں کے درمیان پہلے مرحلے کا سمجھوتہ ہوا ہے۔