مظفرنگر(بھاشا)دوتانترکوں نے ایک سات سالہ لڑکے کی مبینہ طورپر قربانی دی۔ یہ واقعہ مظفرنگرضلع کے مکند پور گائوں میں پیش آیاتھانہ انچارج وے کی شرما نے بتایاکہ ملزمین کی شناخت رام ویر اوراس کے دوست مونو کے طورپر ہوگئی ہے۔ دونوںکو کل گرفتارکرلیا گیا تھا ۔مسٹرشرما نے بتایاکہ جو دونوں تانترکوں نے نابالغ کلونتھ کی قربانی دی اس کیلئے انھوں نے ایک عورت سے ۲۰ ہزار کے عوض اس کے مادرانہ مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ کیاتھا۔پولیس مذکورہ عورت کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے مسٹرشرما نے مزید بتا یاکہ۹دسمبرکو لڑکے کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیاگیاتھا۔ اوراس کی لاش گنے کے کھیت میں برہنہ حالت میںپڑی ہوئی ملی۔