گورکھپور (نامہ نگار)کھوربار علاقہ کے کسمہی بازارمیں واقع زیورات کی ایک دکان کو چوروں نے نشانہ بنایا ڈرل مشین سے دیوار کو کاٹ کر چوردکان میں داخل ہوئے اوردکان میں رکھے سونے چاندی کے زیورات اورنقد رقم چوری کرکے فرار ہوگئے۔موصولہ خبر کے مطابق کھوربار علاقہ کے کسمہی حلقہ کے باشندے سنتوش کمارکی مذکورہ بازار میں امبے جویلری کے نام سے زیوارت کی دکان ہے گزشتہ شب دکان بند کرنے کے بعد وہ گھر واپس چلے گئے تھے آج صبح جب وہ دکان پر پہنچے اورانھوں نے دکان کا شٹر کھلاتودکان کی اندر کی دیوار کٹی ہوئی ملی۔انھوں نے پولیس کو اطلاع دی موقع پرپہنچنے کے بعد کھورابار پولیس نے دکان مالک سنتوش سے معلومات کی ۔
سنتوش نے بتایاکہ دکان میں رکھا ہواتقریب دس گرام سونا اورچاند ی کے زیورات ودس ہزار روپئے غائب ہیں۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔