لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ چار باغ بس اسٹیشن کا نقشہ بدلنے کے ساتھ ساتھ یہاں پر مسافروں کی حفاظت کے بھی پختہ انتظامات ہوں گے۔ بس اسٹیشن احاطہ میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ یہ سی سی ٹی وی کیمرے چار باغ اسٹیشن کے گیٹ سے لیکر اندر احاطہ تک سخت نظر رکھیں گے۔ کنٹرول روم ہر سرگرمی پر نظر رکھے گا۔ کسی مشتبہ چیز یا مشتبہ مسافر کی اطلاع پلک جھپکتے ہی اعلیٰ افسران تک پہنچ جائے گی، کیمرے کہاں کہاں لگیں گے اس کیلئے افسران کو فہرست بناکر دینے کو کہا گیا ہے۔ فی الحال یہ سبھی کیمرے عالم باغ بس اسٹیشن سے نکال کر چار
باغ بس اسٹیشن میں لگائے جائیں گے ۔
اس کے علاوہ سلامتی دستوں کی بھی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ کسی بھی ڈگا مار گاڑی کو احاطہ کے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ مسافروں کو بسوں کی اطلاع بسیں کہاںسے کس روٹ کیلئے کس اسٹیشن سے چلائی جائیں گی یہ اطلاع بھی ٹرانسپورٹ کارپویشن دے گا۔اس کیلئے فلیکس بورڈ لگائے جائیں گے۔ ان کے ذریعہ مسافروں کو عالم باغ بس اسٹیشن کو چار باغ میں شفٹ کرنیکی تاریخ بھی درج کی جائے گی۔ اسی طرح چار باغ بس اسٹیشن کو قیصر باغ بس اسٹیشن سے چلنے والی بسوں کے بارے میں مکمل اطلاع فلیکس اور بورڈوں کے ذریعہ درج کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں مسافر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ہیلپ لائن خدمات ۸۲۷۷-۱۸۰-۱۸۰۰و انکوائری خدمات ۹۴۱۵۰۴۹۷۵۰ کے ذریعہ بھی اطلاع حاصل کر سکتے ہیں۔