لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔سروجنی نگر میں ایک شادی شدہ نے اپنے شوہر، جیٹھ اور خسر پر چھیڑ خانی کے ساتھ ہی جبراً عصمت دری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ شادی شدہ کی تحریر پر جمعہ کو پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے۔ سروجنی نگر کی مرلی وہار کالونی کی رہنے والی ۳۵ سالہ شادی شدہ کا الزام ہے کہ اس کے شوہر و جیٹھ نے اس کے ساتھ جبراً عصمت دری کی۔ جبکہ خسر اکثر اس سے چھیڑ خانی کرتا ہے اور مخالفت کرنے پر سبھی نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔