لکھنؤ(نامہ نگار)پاکستان کے پشاور میں اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کا شکار ہوئے بچوں کی تسکین روح کیلئے آل انڈیا مسلم ویلفیئر کمیٹی نے قرآن خوانی اور ہون یگیہ کیاراجندر نگرواقع نویگ کنیا ڈگری کالج کے گیٹ پر ہوئی قرآن خوانی اور یگیہ میں بڑی تعداد میں ہندومسلمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کمیٹی کے صدر عمران خاں بھارتی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے باشندوں کو باہمی اختلافات نظرانداز کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مذہب کی دیوار منہدم کر کے ہندوستان
ی عوام سیکڑوں معصوموں کی شہادت کو دیکھ کر روئے اس موقع پر حافظ سجاد عالم، مولانا محمد عثمانی، حاجی عبدالرحمن، پنڈت رادھا کرشن شکل ، پنڈت ہری شنکر مشر، جتندر راجپوت اور دنیش چندر ساہو سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
حافظ سعید پر دو گنا ہوا انعام
آل انڈیا شیعہ حسینی فنڈ نے دہشت گردوں کے سرغنہ حافظ سعید پر انعامی رقم د و گنا کر دی ہے۔ اس سے قبل تنظیم کی جانب سے حافظ سعید پر ایک کروڑ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ تنظیم نے پشاور کے اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں مارے گئے اسکولی بچوں کیلئے تعزیتی جلسہ کیا۔تنظیم کے نائب صدر حسین اعظم کاظمی کی صدارت میں ہوئے تعزیتی جلسہ میں اسکول پر ہوئے حملہ کی مذمت کی گئی۔ جلسہ میں مارے گئے بچوں کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری حسن مہدی جھبو نے کہا کہ فنڈ کی جانب سے پانچ دہشت گردوں پر پانچ کروڑ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیاتھا۔ ان میں دہشت گرد سرغنہ حافظ سعید بھی ہے جس پر انعام کی رقم دوگنا کرتے ہوئے دو کروڑروپئے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید نے کہا ہے پشاور حملہ کو ہندوستان سے جوڑتے ہوئے ہندوستان کو ایک بار پھر حملے کی دھمکی دی۔ ایسے ماحول میں بھی حافظ سعید ہندوستان مخالف حرکتوں اور دھمکیوں سے باز نہیں آرہا ہے۔