نئی دہلی۔ہندوستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن لنچ کے دوران کھانے میں کوئی سبزی پکوان نہیں ہونے کی وجہ سے ناراض ہو کر گابا سے باہر چلے گئے تھے۔ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا پہنچنے کے بعد ہی انہیں مہیا کرائے جانے والے کھانے کو لے کر ناخوش ہیں۔ ٹیم گلینیلگ اوول میں دو پریکٹس میچوں کے دوران مہیا کرائے گئے کھانے سے بھی ناراض تھی اور حکام کو اس سے آگاہ کیا گیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے اگرچہ اپنی اس ناراضگی کو عوامی نہیں کیاکیونکہ ملک فلپ کی موت کے غم میں ڈوبا تھا۔ٹیم اگرچہ ایڈیلیڈ میں پہلے ٹیسٹ کیلئے انتظام سے خوش تھی جہاں جنوبی آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن نے میچ کے دوران ہندوستانی ٹیم کا کھانا تیار کرنے کیلئے ہندوستانی شیف کا انتظام کیا تھا۔ لیکن یہاں برسبین میں حالات اور خراب ہو گئے۔ تیسرے دن لنچ کے دوران مناسب شاکاہاری کھانا مہیا نہیں کرایا گیا۔