نئی دہلی (بھاشا)جاری ربیع سیزن میں اب تک گیہوں کی بوائی کا رقبہ ۷۷ء۱فیصد کم ہوکر ۲۶ء۲۶۸لاکھ ہیکٹیر رہ گیا ہے ۔ موسم سرما کے بوائی سیزن موٹے اناج ،دلہنوں اور تلہنوں کی بوائی کا رقبہ بھی گذشتہ برس کے مقابلے کم ہوا ہے ۔ ایک سرکاری اعلانیہ میں کہا گیاہے کہ گیہوںبوائی کا رقبہ ۲۶ء۲۸لاکھ ہیکٹیر ہے ۔جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں ۱۲ء۲۷۳لاکھ ہیکٹیر رقبہ تھا ۔موٹے اناج کی کھیتی کا رقبہ ۲۴ء۴۸لاکھ ہیکٹیر ہے جو سال بھر قبل کی اسی مدت میں ۸۸ء۵۳لاکھ ہیکٹیر تھا ۔ اسی طرح دلہن بوائی رقبہ بھی گھٹ کر ۸۹ء۱۱۹لاکھ ہیکٹیر رہ گیاہے جو گذشتہ برس ۷۹ء۱۳۲لاکھ ہیکٹیر تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح سے کل تلہن بوائی کا رقبہ گھٹ کر ۵۲ء۷۲لاکھ ہیکٹیر رہ گیا جو گذشتہ برس اسی مدت میں ۰۵ء۷۸لاکھ ہیکٹیر تھا ۔ وزارت زراعت کے ذریعے جاری کئے گئے ربیع کی فصل کے اعدادو شمار کے مطابق ربیع کی فصلوں کا کل رقبہ ۱۱۳ء۵۱۱لاکھ ہیکٹیر ہے ۔ جو گذشتہ سال اسی مدت میں ۰۲ء۵۴۰لاکھ ہیکٹیر سے کم ہے ۔ ربیع کی فصل کی بوائی اکتوبر ماہ سے شروع ہوتی ہے ۔ جب کہ اس کی کٹائی مارچ سے شروع ہوتی ہے ۔ گیہوں ایک اہم ربیع کی فصل ہے
۔ گیہوں ،چاول ،دلہن اور موٹے اناج کو ملا کر۱۴۔ ۲۰۱۳(جولائی سے جون)میں کل غذائی پیداوار ۲۶کروڑ ۴۷لاکھ ۷۰ہزار ٹن تھی ۔