ہاپوڑ (نامہ نگار) ۔قومی شاہراہ پرواقع دھیر کھیڑاپولیس چوکی کے قریب ایک کار سڑک کے کنارے پول سے ٹکراکر گئی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار شوہر کی موت ہوگئی جبکہ بیوی ، ساس، اور خسر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔موقع پرپہنچ کر پولیس نے زخمیوں کوپرائیوٹ
اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروںنے بیوی کی تشویش ناک حالت کودیکھتے ہوئے اسے میرٹھ بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق میرٹھ کے شاستری نگر کاباشندہ ہرویر رانا اپنی اہلیہ لکشمی ، والد مہر سنگھ اور والدہ سندھیادیوی کے ساتھ بذریعہ کار بلند شہرجارہے تھے۔ جب کارمیرٹھ کے تھانہ کھرکھوداعلاقے کی دھیر کھیڑا پولیس چوکی کے قریب پہنچی تو پول سے کار کی ٹکر ہوگئی ۔ جس کی وجہ سے کارمیں سوار ہرویر رانا کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ سندھیا دیوی، وجے لکشمی اورمہر سنگھ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
موقع پرپہنچنے کے بعد پولیس نے تینوں زخمیوں کومقامی اسپتال میںداخل کرایا۔ڈاکٹروںنے وجے لکشمی کی تشویش ناک حالت کودیکھ کراسے میرٹھ بھیج دیا۔ پولیس نے ہرویر راناکی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔