فتح پور(نامہ نگار)۔شدت کی سردی سے غریبوں، بے سہارااور معذورافراد کوراحت پہنچانے کے لئے تحصیل انتظامیہ نے آج شہر اورنوگائوںمیں غریب لوگوںمیں کمبل تقسیم کئے۔ تحصیل کے احاطے میں تحصیل دار رام شرومنی نے قرب وجوار کے گائوں میں رہنے والے غریب ، بے سہارا لوگوں اورضرورت مندوںمیں کمبل تقسیم کئے۔ اس سلسلے میں تحصیل دارنے بتایاکہ تحصیل علاقے کے نوقانون گوکے ذر
یعہ ۲۳۰کمبل تقسیم کرائے گئے ہیں۔ جس میں تھریائوں ، متور، ایاہ شاہ ، غازی پور،ہسوا، حسین گنج اور کاندھی وغیرہ گائوںکے غریب بے سہارا معذورافراد اور معمر لوگوںمیں کمبل تقسیم کئے ۔انھوںنے بتایا کہ تحصیل کی جانب سے الائو کابندوبست دوشنبہ تک کردیاجائے گا۔ شہرمیں تین مقامات پرجن میں صدراستپال اسٹیشن روڈ ویز بس اسٹاپ پرالائو روشن کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ مذکورہ گائوں کے قصبوںمیں بھی الائو روشن کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ اس موقع پرنائب تحصیل دار شیوپرشاد یادو، جتندرکمار، راکیش کمار اورسیوالال وغیرہ موجود تھے۔