لکھنؤ ۔ (نامہ نگار)پی جی آئی علاقے میں گذشتہ دنوں کھانا پکاتے وقت آگ کی زد میں آکر شدید طور سے جھلسی شادی شدہ نے اتوارکی علی الصبح سول اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑدیا ۔ پی جی آئی واقع کمار منڈی کے رہنے والے دنیش سنگھ سبزی کا ٹھیلہ لگا کر کنبے کی پرورش کرتے ہیں ۔ ۱۱دسمبر کی شام کو ان کی بیوی لو لی سنگھ (۳۵)اسٹووپر کھانا پکارہی تھی اسی دوران ہوا کا پریشر زیادہ ہونے کے سبب اسٹوو اچانک پھٹ گیا ۔لولی آگ کی زد میںآکر شدید طور پر جھلس گئی تھی ۔ اہل خانہ نے لولی کو سول اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ اتوار کی صبح علاج کے دوران لولی کی موت ہوگئی ۔ اطلاع پر پہونچی پولیس نے لاش قبضہ میںلیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ متوفیہ کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔ اس معاملہ میں لولی کے مائکے والوںنے نہ تو کوئی تحریر دی ہے نہ تو کسی پر کوئی الزام عائد کیا ہے ۔