لکھنؤ۔ رکن پا رلیمنٹ ڈمپل یا دو نے کہا کہ آکا نکشا سمیتی نے اپنے بہترین سماجی کا موںسے معاشرے میں خصو صی شنا خت قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریا ست میں آکا نکشا سمیتی ایک برانڈ کے طور پر اپنے کا موں کی عمل آوری یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم کے سماجی تحفظ ، صحت ، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتر طریقے سے انجام دیئے گئے کام قابل ستا ئش ہی نہیں بلکہ دوسروں کیلئے قابل تقلید ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مجھے آکا نکشا سمیتی کے پر وگرام میں شر کت کر کے بیحد خوشی ہو رہی ہے ۔ مسز ڈمپل یا دو آج بٹلر پیلیس کا لو نی میں قایم آکا نکشا سمیتی کے مسالہ مٹری مر کز کے ملا زمین کو کمبل اور اونی ملبو سات تقسیم کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ورکشاپ میں کام کر نے والے ملا زمین جسم میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہو تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنا نشانہ حا صل کرنے کیلئے پیش قدمی کر نی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ خو اتین خود تعلیم یافتہ ہوں اور اپنے بچوں کو بھی تعلیم سے آراستہ کریں ۔ آکا نکشا سمیتی کی ریا ستی صدر سر بھی رنجن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم نے اپنے سماجی کاموں کے تحت مفت طبی صحت کیمپ ، معذوروں کو مفت کمپیو ٹر تر بیت ، لڑکیوں کو اپنے تحفظ کیلئے جو ڈو کراٹے کی مفت ٹریننگ ، غریب طلبا ؍ طالبا ت کو مفت کمپیو ٹر تر بیت ، کینسر سے متا ثر اوردیگر افراد کے علا ج کیلئے مفت خون مہیا کر انے کیلئے بلڈ کیمپوں کا اہتمام اوروقتاً فوقتاً خواتین تحفظ ورک شاپوں کا انعقاد کراکے سما ج میں اپنی عملی حصہ داری اد ا کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ فی الوقت لکھنؤ شہر کے مختلف مقاما ت پر تنظیم کے تین مسالہ مٹری مر کز کی دکا نیں کھولی گئیں ہیں جن میں تقریباً ۱۰۰ سے زیا دہ غریب خواتین کام کر رہی ہیں ۔ تنظیم کی صدر نے بتایا کہ ہر ضلع میں آکا نکشا سمیتی تشکیل کر کے فعال بنا تے ہوئے عوامی بہبود کے کام میں اپنی حصہ داری یقینی بنا کر عام غریب لو گوں کو مستفید کر انے کی پو ری کوشش کرائی جا رہی ہے تاکہ ریا ست کی عوامی بہبود اسکیموں سے گاؤں سطح کے افراد کوبھی مستفید کر ایا جا سکے ۔ پروگرام میں سمی شر ما ، اوشا شر ما ، شبھرا متل سمیت دیگر اراکین مو جو د تھیں ۔