نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این ائی) وزیراعظم وعدہ نبھاؤ، کالادھن واپس لاؤ کے نعرے لگاتے ہوئے آج جنتادل پریوار کے اراکین نے راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی چار مرتبہ ملتوی کرنی پڑی اور وقفہ سوالات اور وقفہ صفر بھی نہیں ہوسکا۔لنچ کے وقفہ کے بعد ایوان کی کارروائی جب پھر سے شروع ہوئی تو سماج وادی پارٹی اور جنتادل (یو) کے لیڈر پھر ہاتھ میں پوسٹر لئے چیرمین کی کرسی کے پاس پہنچ گئے اور پہلے کی طرح نعرے بازی کرنے لگے۔ڈپٹی چیرمین پی جی کورئین نے کہاکہ پارلیمانی امور کے وزیر ونکیا نائیڈو کچھ اہم بات کہنا چاہتے ہیں ۔ آپ لوگ انہیں بولنے دیجئے پر اپوزیشن کے اراکین پہلے تو نہیں مانے لیک بعد میں تھوڑی دیر کے لئے خاموش ہوگئے۔مسٹر نائیڈو نے کہاکہ دہلی کی غیرقانونی کالونیوں کو باضابطہ کرنے سے متعلق بل پاس کیا جانا ضروری ہے اس لئے ایوان کو چلنے دیا جائے کیونکہ کالونیو
ں کو باضابطہ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے لیکن اپوزیشن کے اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔مسٹر کورئین نے اراکین سے کہا کہ وہ مسٹر نائیڈو کے اس مشورے پر اپنا ردعمل دیں تو تمام نے ایک آواز میں کہاکہ وہ بل پاس کئے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔
اس درمیان ایس پی اور جنتادل (یو) کے اراکین کا ہنگامہ جاری رہا اور وہ پھر سے نعرے بازی کرنے لگے“پردھان منتری وعدہ نبھاؤ، کالا دھن واپس لاؤ”۔ جب
ہنگامہ کم ہوتا نظر نہیں آیا تو مسٹر کورئین نے تین بجے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔