فتح پور(نامہ نگار)سردی سے راہ گیریوں کوراحت دلانے کے مقصد سے سماج وادی پارٹی تاجر ایسوسی ایشن کی شہر شاخ کے ذریعہ اسٹال لگا کر چاہئے تقسیم کی گئی۔ چاہئے پینے کے بعد لوگوں نے راحت محسوس کی دوشنبہ کوسول لائنس کے سماج وادی پارٹی تاجرایسوسی ایشن کے صدر ہری شنکر گپتاکی قیادت میں پارٹی کے کارکنان نے اسٹال لگاکر لوگوں کے چاہئے پلاکر راحت پہنچانے کا کام کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی سماج وادی پارٹی تاجرایسوسی ایشن کے ضلع صدر برجیش سونی نے کہا کہ سردی سے راحت دلانے کیلئے سماج کے لوگوںکو آگے آکر غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ چائے پلانے کی مہم مسلسل جاری رہے گی۔اس موقع پر ٹیکسی ، رکشہ ،وکرم ٹیمپوکے ڈرائیوروں نے اسٹال پر چائے پی اورسردی سے راحت محسوس کی۔