ہاپوڑ(نامہ نگار)میرٹھ کے منطقائی کمشنر اوپندر سنگھ نے کہا ہے کہ پولنگ مراکز عوام کی سہولت کے مطابق بنائے جاتے ہیں عوام کی مرضی کے بغیر پولنگ مرکز نہیں بنائے جاتے ۔پولنگ مراکز پر بنیادی سہولیات کاخیال رکھاجاتاہے ۔منطقائی کمشنر ضلع جلسہ گاہ میں سیاسی جماعتوںوافسران کے جلسہ کو خطاب کر رہے تھے ۔
جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے اے ڈی ایم ستیہ پرکاش پٹیل نے کہا کہ ضلع میں ۸۵۴ پولنگ مرکز ہیں۔ ۴۵۴
افسران و۸۵۴ بی ایل او ہیں۔نام ہٹانے کی کارروائی کیلئے فارم ۷ کو بھرواکر دوہرے نام کاٹ دئے گئے ہیں۔ مرنے والے وشادی کرنے کے بعد جانے والے لوگوںکا نام بھی ہٹادئے گئے ہیں۔ووٹنگ فہرست دوبارہ بنانے کیلئے کمیشن نے تین پیمانے مقررکئے ہیں آئندہ پانچ جنوری تک ہاپوڑ میں ۹۱۲۹۴۹؍رائے دہندگان ہوجائیں گے ۔ خواتین ووٹروںکی تعداد میںا ضافہ کیلئے خواتین کالجوںمیںخصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں جلسہ میںبی جے پی کے نمائندے نے بتایاکہ مہم کے دوران فارموںکی کمی ہوجاتی ہے اس سلسلے میں اے ڈی ایم نے بتایاکہ کمیشن نے انھیںتیس ہزار فارم مہیا کرائیں۔
ان میںسے آٹھ ہزار فارم تقسیم کردئے گئے ہیں منطقائی کمشنر نے آدھار کارڈ بنانے کے بارے میں جب معلوم کیاتواے ڈی ایم نے بتایاکہ آدھار کارڈ بنانے کیلئے ضلع میں ۷؍ایجنسیوںکوکام سپرد کیاگیاہے۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مذکورہ ایجنسیوں کو ترقیاتی بلاک وشہری علاقوںمیں بھیج جارہاہے آدھار کارڈ بنانے کی کوئی فیس نہیں ہے یہ مفت میں بنائے جارہے ہیں انھوں نے بتایاکہ ایجنسیاں ایس ڈی ایم وتحصیل دار کی قیادت میں آدھار کارڈ بنائیں گے۔
آدھارکارڈبنانے کیلئے تحصیل وضلع صدر دفترپر مستقل شاخ قائم کی جارہی ہے۔کیونکہ آدھارکارڈ تقسیم کرنے میں محکمہ ڈاک کے سامنے پریشانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ منطقائی کمشنر نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نامزد ایجنسیاں بھی آدھارکارڈ بنائیں گے اس کام میں ریاستی حکومت بھی تعاون کررہی ہے۔ انھوں نے سیاسی پارٹی کے نمائند وں سے اپیل کی کہ وہ آدھار کارڈپر سیاست نہ کریں۔اس موقع پر سی ڈی او کنال سلکو،ایس ڈی ایم ، تحصیلدار، نائب الیکشن افسرسمیت سیاسی پارٹیوں کے نمائندے موجود تھے۔