میرٹھ(وارتا)میرٹھ شہر کوتوالی علاقہ میںکل رات کچھ لوگوں نے ایڈوکیٹ کے بیٹے کوگولی مار کرقتل کردیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سوامی پاڑامحلہ کا باشندہ ایڈوکیٹ اوپی شرما کا بیٹا ترون شرما اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ شراب پی رہاتھا کل دیررات کسی بات کے سلسے میںترون شرما اوراس کے دوستوںمیں تنازعہ ہوگیا۔ اسی دوران اشتعال میں آکر ترون کو اس کے دوستوںنے گولی مارکر ہلاکردیا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کری دی ہے۔