اسلام ا باد،23دسمبر(یو این ا ئی)حکومت پاکستان ممبئی حملے کے اہم ملزمین میں شامل ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف عرضی دائر کرنے میں ناکام رہی۔
لکھوی کی ضمانت کے خلاف پاکستانی حکومت کی طرف سے کل ہی عرضی دائر کی جانی تھ
ی لیکن پراسیکیوٹر ز (وکیل استغاثہ) راجدھانی میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم نامہ نہیں مل پانے کی وجہ سے عرضی دائر نہیں کر سکا۔
لکھوی کو اسلام ا باد کی ایک انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گذشتہ ہفتے ممبئی حملے کے معاملے میں ضمانت دے دی تھی جس پر ہندوستان نے سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔ بعد ازاں حکومت پاکستان نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کرے گی۔
حالانکہ لکھوی فی الحال راولاپنڈی میں واقع سخت سیکورٹی والے ا دیالا جیل میں قید ہے۔لکھوی کو عدالت سے ضمانت دئے جانے کے بعد حکومت پاکستان نے پبلک ایرنجمنٹ لاکے تحت اسے جیل سے رہا نہیں کرنے کا حکم دیا تھا۔