سری نگر، 23 دسمبر (یو این آئی) عمرعبداللہ نے سری نگر ضلع کی سوناور اسمبلی حلقے میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کرکے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار محمد اشرف میر کو مبارک باد دی ۔ جنہوں نے نیشنل کانفرنس سے یہ سیٹ چھینی ہے۔
مسٹر عبداللہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سوناور میں اشرف میر کی فتح پر مبارک باد میں انہیں اور عوام کیلئے آئندہ چھ سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وہ اب میرے مقامی ایم ایل اے ہیں۔