لکھنؤ(نامہ نگار)راجدھانی پولیس کو ہائی ٹیک بنانے اور راجدھانی کے باشندوں کی ہر ممکن حفاظت کیلئے ایس ایس پی یشسوی یادونے راجدھانی پولیس کو ہائی ٹیک بنانے کا لائحہ عمل تیار کیا ہے اس اسکیم کے تحت شہر میں حفاظت کیلئے ڈرون کیمرے اور جے اسکینر وین خریدنے کی تجویز ڈی جی پی ہیڈکوارٹر کو بھیجی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرنے ایس ایس پی کی اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے رقم الاٹمنٹ کیلئے حکومت کو خط ارسال کیا ہے۔ اگر حکومت سے رقم الاٹ ہو جاتی ہے تو جلد ہی راجدھانی پولیس کے پاس اپنے ڈرون کیمرے اور جے اسکینر وین ہوگی۔
ایس ایس پی یشسوی یادو نے بتایا کہ ہائی ٹیک آلات اب پولیسنگ ایک اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ ان ہائی ٹیک آلات سے نہ صرف بہتر پولیسنگ ہوگی بلکہ لوگوں کی حفاظت کا دائرہ بھی بڑھ سکے گا۔ انہوںنے بتایا کہ راجدھانی پولیس کو جدید بنانے کیلئے انہوں نے ۲۵کروڑ ۵۰لاکھ روپئے کے ہائی ٹیک آلات خریدنے کی تجویز ڈی جی پی ہیڈکوارٹر کو بھیجی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر میں ان کی اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے ایک خط حکومت کو ارسال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر رقم منظور ہو گئی تو جلد ہی راجدھانی پولیس کے پاس اپنے چھ ڈرون کیمرے ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ڈرون کیمرہ مغرب، مشرق اور ٹرانس گومتی علاقہ میں حفاظت کیلئے لگایا جائے گا۔ وہیں تین کیمرے ہنگامہ صورتحال میں استعمال ک
ئے جائیںگے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ راجدھانی پولیس کو پانچ زیڈ اسکینر وین بھی خریدنے کی تجویز اس میں شامل ہے۔ ان جے اسکینر وین میں ہائی ٹیک آلات لگے ہوںگے۔ ان آلات کی مدد سے کچھ ہی دوری سے گزر رہی گاڑی میں موجود اسلحوں، شراب اور کرنسی کے بارے میں معلومات مل جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن، مصروف ترین علاقے اور مذہبی پروگراموں میںیہ وین کافی مفید ثابت ہوں گی۔
سائیکل ٹریک پر ہوگا پولیس کا خصوصی بندوبست
ریاستی حکومت کی سائیکل ٹریک کی اسکیم کے ساتھ ہی راجدھانی پولیس نے اس کے سلامتی بندوبست کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی یشسوی یادو نے بتایا کہ سائیکل ٹریک کے تیار ہونے کے بعد اس پر چلنے والے لوگوں کی حفاظت کیلئے ۲۴ گھنٹے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گاجن میں۷۲پولیس اہلکاروں کی تعداد سائیکل سے ٹریک پر گشت کریں گے۔
تھانے پر ایس ایس پی کریں گے مسائل کی سماعت
راجدھانی کے لوگوں کے مسائل کو دور کرنے اور ان کی شکایتوں کو اب خود ایس ایس پی تھانے جاکر سنیںگے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ میں دو بار وہ تھانے پر جا کر وہاں آنے والے متاثرین کے مسائل کی سماعت کریںگے۔