لکھنؤ۔ آج اترپردیش حق اطلاع کارکنان ایسوسی ایشن کے کارکنان نے طے شدہ پروگرام کے مطابق ایسو سی ایشن کے صدر اشوک کمار گوئل کی قیادت میں مطالبات کو حل نہ کئے جانے کے سلسلہ میں ۲۲؍نومبر سے جی پی او حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ کے سامنے غیر معینہ مدت کا دھرنا و مظاہرہ شروع کیا تھا۔ تیسرے روز ۲۳؍نومبر کو دھرنا و مظاہرہ جاری رہا۔ دھرنے پر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ہرپال سنگھ، نائب صدر دیو دت شرما، اشوک کمار شکلا، ایسوسی ایشن کے سکریٹری و قانونی مشیر ہائی کورٹ ، سنگرام سنگھ یادو قانونی مشی و سکریٹری، تلسی بلبھ گپتا، آر ڈی کشیپ، آر ڈی آریہ، قانونی مشیر عبداللہ صدیقی، واحد علی ایڈوکیِٹ، مہندر اگروال ایڈوکیٹ اور جی پی سنگھ وغیرہ دھرنا دے رہے تھے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ریاستی اطلاع کمیشن میں تقریباً دو برسوں سے ریاستی اطلاع کمشنروں کے عہدے خالی پڑے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ مذکورہ عہدوں پر تقرری نہ کر کے حق اطلاع جیسے قانون کو مند کر رہے ہیں اور ریاست کے عوام کو حق اطلاع قانون سے محروم کر رہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن کے ذریعہ تقریباً تین ماہ سے تحریک شروع کی گئی ہے لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس سلسلہ میں ریاستی گورنر اور وزیر اعلیٰ کو دوبارہ چار نکاتی مطالبات سے متعلق عرضداشت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔