سرما کا موسم اپنے ساتھ جڑے کئی مسائل بھی ساتھ لے کر آتاہے۔ اس لئے اس موسم میں آپ کو اپنی صحت کولیکر تھوڑا سا ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ موسم سرماکے دوران ذیابیطس کے مریضوں میں دل اور دماغ کے صدمے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔ یہ بھی یادرکھیں کہ موسم سرما میں خون کی رگیں سکڑ جاتی ہیں اور بلڈپریشر بھی بڑھ جاتاہے۔ سردی کھانسی اور بخار کے ۱۰۰؍سے زیادہ وائرس متحرک ہوتے ہیں۔
اس لئے سردی میں کے موسم میں بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ہر عمر کے لوگوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موسم میں بچوں کو باہر کی ٹھنڈی ہواسے بچاکررکھنا چاہئے۔ ماہرین کے مطابق سردی سے سے زیادہ سر،کان اور پاؤں کے ذریعہ محسوس ہوتی ہے۔ اس لئے آپ جسم کے ان حصوں کو ٹھنڈی ہواؤں سے بچا کر رکھیں۔ ہر روز روزش کرنانہ بھولیں۔ روزش کی گرمی آپ کی صحت برقرار رکھتی ہے۔
موسم سرما میںسردی سے بچاؤ کا ہر انتظام تو ضرور رکھیں اور ساتھ ہی پیش ہیں موسم سرما میں صحت بنانے کے بہترین نسخے۔
رات کو سوتے وقت ایک گلاس میٹھے دودھ میںایک چمچہ گھی ڈال کر پینے سے جسم کی خشکی اور کمزوری دور ہوتی ہے، نیند گہری آتی ہے، ہڈی مضبوط ہوتی ہے اور قبض سے نجات ملتی ہے۔
ایک چمچہ خالص گھی، ایک چمچہ پسی شکر، چوتھائی پسیکالی مرچ تینوں کو ملا کر خالی پیٹ اور رات کو سوتے وقت گرم میٹھا دودھ سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
موسم سرماکی سب سے اہم ضرورت گرم کپڑے، کمبل اوررضائیاں ہیں۔ یہ ایسی چیزیں ہیں جو تھوڑا عرصہ استعمال دیاجاتاہے۔ گرم پانی کپڑے اور لحاف وغیرہ بنانے پر موسم گرما کے کپڑوں کے مقابلے میں زیادہ لاگت آتی ہے لہٰذا انہیں ہمیشہ احتیاط رکھنا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں کی سلیقہ شعار خواتین ان باتوں کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ یوں تو پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوچکاہے۔ آپ نے گرم کپڑوں اور کمبلوں کو دھوپ نہیں لگوائی تو یہ کام پہلی فرصت میں سرانجام دیں۔ اگر رضائیاں اور کمبل بالکل نئے ہیں تب بھی رکھے رکھے ان میںبوسی آجاتی ہے۔ لہٰذا دھوپ میں ڈالنا ضروری ہے۔
اگر آپ کو نٹنگ کا شوق ہے تو خود ہی بازار سے اون خرید کر بچوں کیلئے رنگارنگ اور خوب صورت سوئیٹر تیار کرلیں گوکہ اب سوئیٹر کا رواج تقریباً ختم ہوچکاہے مگر شوق سب کچھ سیکھا دیتاہے۔اسی طرح رضائیاں اورلحاف بھی گھر پر تیار کیا جاسکتاہے اور یہاں پر بھی بات وہی شوق کی ہے کہ اگر آپ کو سینے پرونے کا شوق ہے تو رضائیاں وغیرہ اسی طرح رضائیاں وغیرہ بناناخاصا دلچسپ کام ہے۔
شاید بہت سی خواتین کو یہ بات عجیب ہی لگے کہ بھلا رضائیاں سینا دلچسپ کام کیسے ہوسکتا ہے تو ایسا ہی خواتین سوچ سکتی ہیں جن کو اپنے ہنر کو آزمانا نہ ہو۔ لہٰذا آزمائش شرط ہے۔ آپ کو خود اندازہ ہوجائے گا کہ مختلف ڈیزائنوں اور ر نگ برنگے کپڑوں سے لحاف اوررضائیاں بنانا کتنا لطف کام ہے۔
شاید آپ کو علم نہ ہولیکن یہ حقیقت ہے کہ اس طرح کے اوڑھنے بچھونے تیار کرنا بھی ایک فن ہے ذرا اپنے ملک کی ثقافت اور یہاں کی روایات پر ایک نظر ڈالیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ یہاں جابجا کیسے کیسے ہنر بکھرے ہوئے ہیں۔دستکاری کا ہنر رضائیوں اور لحافوں میں بھی آزمایا جاتاہے اور مختلف رنگوں کے کپڑے لے کر ان کو ترتیب میں سیا جاتاہے خواتین گھروں میں یہ چیزیں تیار کرتی ہیں ان کیلئے مزید اچھی بات یہ ہے کہ وہ گھروں پر رکھے ہوئے کپڑوں سے بہترین رضائیاں تیار کرلیتی ہیں۔ سو آپ بھی چاہیں تو یہ شوق پورا کرسکتی ہیں۔ ورنہ مارکیٹ میں موسم سرما کی ضرورت کے مطابق ہرشے موجود ہے۔