واشنگٹن، 24 دسمبر (یو این آئی) امریکہ نے ممبئی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے اہم مجرم ذکی الرحمان لکھوی کو پاکستانی عدالت سے ضمانت ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کل نامہ نگاروں سے کہا کہ ممبئی دہشت گ
ردانہ حملے کی سازش تیار کرنے والے لکھوی کو ضمانت ملنے کے متعلق خبروں سے ہمیں تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت نے ممبئی حملے کی سازش تیارکرنے والوں کو سزا دلانے میں مدد کی یقین دہانی کرائی تھی اور ہم ان سے اپنا وعدہ پورا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے لکھوی کی ضمانت منظور کرلی ہے حالانکہ ابھی اسے حراست میں رکھا گیا ہے۔