نئی دہلی،24دسمبر(یو این ا ئی)قومی دار الحکومت میں ا ٓج بھی سر د لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 3ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ا ج بھی دہلی میں سرد لہر جاری ہے اور معمول سے 3 ڈگری درجہ حرارت میں کمی ا ئی ہے۔ معمول درجہ حرارت 5ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔یہاں زیادہ سے زیادہ 14ڈگری سلسیس درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔صبح میں ا ج کہرے کی زیادتی کی وجہ سے کئی ٹرینوں اور پروازوں کے وقت میں تاخیر ہوئی۔کہرے کی وجہ سے ٹرین و پروازیں متاثرہوئی ہیں۔صبح میں کہرے کی وجہ سے 50میٹر سے ا گے صاف طور سے نظر نہیں ا رہا تھاجس کی وجہ سے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کئی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ا ئی جی ا ئی ذرائع نے بتایا کہ گھنے کہرے کی وجہ چار پروازیں متاثر ہوئیں ا
ور ان کے وقت میں تبدیلی کرنی پڑی۔دہلی سے چلنے والی کئی ٹرینوں کو بھی تاخیر سے روانہ کیا گیا اور ان کے روانگی کے وقت میں اضافہ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ا ئندہ چند دنوں تک دہلی میں سرد لہروں کے جاری رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 4ڈگری سلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔