واشنگٹن، 24 دسمبر (یو این ا ئی) امریکی تقتیشی ایجنسی ایف بی ا ئی نے انتہا پسند تنظیم اسلامی ریاست کی طرف سے مسی سپی ندی پر بنے پل کو بم سے اڑانیکی دھمکی دینے کے بعد مقامی انتظامیہ کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی ہے اور سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ایف بی ا ئی کے ترجمان کرس ایلن نے ا ج یہاں بتایا کہ مسی سپی ندی پر بنا ہوا یہ پل ٹینیسی اور ارکنساس صوبہ کو جوڑنے والا ایک اہم روڈ ہے۔سٹر ایلن نے بتایا کہ انتہا پسند تنظیم ا ئی ایس کی طرف سے پل اڑانے کی دھکمی ملنے کے بعد مقامی پولیس کو مزید چ
وکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ا ئی ایس کی دھمکی کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔