لکھی سرائے،۔ 24 دسمبر (یو این آئی) بہار میں انتہا پسندی سے متاثرہ لکھی سرائے ضلع کے چانن علاقہ کے سنگھ چک گاؤں میں آج صبح بم دھماکے میں ایک نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنگھ چک گاؤں کے باشندہ 25 سالہ چندن کمار آج صبح گاؤں سے کچھ دور کھیت میں رفع حاجت کے لئے جارہا تھا وہاں چھپا کر رکھے گئے ایک بم کے پھٹ جانے سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔پولیس کے ترجمان مجرموں نے ایک ڈبے میں چھپاکر بم رکھا تھا اور چندن نے جیسے ہی اسے اٹھایا وہ پھٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چندن کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔