ممبئی ، 24 دسمبر (یو این آئی ) 1993 کے سلسلہ وار بم دھماکہ کے مجرم و فلم اداکار سنجے دت کی آج یہاں یر
وڈا جیل سے 14دنوں کیلئے رہائی عمل میں آئی جس کے بعد پونا میں واقع یروڈا جیل کے قریب واقع ہوائی اڈے سے ایک نجی طیارے سے ممبئی پہنچے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سنجے دت کی آج صبح یروڈا جیل سے رہا کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق سنجے دت نے جیل سے چھٹی حاصل کرنے کیلئے چند ماہ قبل درخواست دی تھی اور جیل قانون کے مطابق ہر سزا یافتہ قیدی کو سال میں ایک مرتبہ 14دنوں کی چھٹی دی جاتی ہے ۔یہ حسن اتفاق ہے کہ سنجے دت کی رہائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب پردہ سیمیں پر عامر خان کی فلم پی کے‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ سنجے دت کو ممبئی کی خصوصی ٹاڈا کورٹ نے غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام کے تحت ساڑھے چار سال قید با مشقت کی سزا دی تھی جس میں سے وہ پہلے ہی اٹھارہ ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں اور پچھلے سال جب ٹاڈا عدالت کا حکم آنے کے بعد انہیں یروڈا جیل بقیہ سزا کاٹنے کیلئے جانا پڑا تھا ۔