لکھنؤ۔ ٹھاکر گنج علاقہ میں گزشتہ شب براون کلا کے باشندے امت کی بیوی نیلم نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔ شام کو جب امت گھر واپس پہنچا تو اس نے نیلم کی لاش کو پھندے سے لٹکتا ہوا دیکھا ۔ امت نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے تفتیش کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ نیلم کے والد سیا رام نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی اسی سال ۲۱؍جون کو امت کے ساتھ کی تھی۔ شادی کے بعد سے امت نیلم کو مارتا تھااور جہیز میں موٹر سائیکل کا مطالبہ کرتا رہتا تھا۔ سیارام نے بتایا کہ امت نے اپنے کنبہ کے افراد کے ساتھ مل کر نیلم کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔
اور اس کی لاش کو پھندے سے لٹکا دیا۔ پولیس نے امت اور اس کے والد راج کمار کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔