جشنِ رحمت اللعالمین امیرالدولہ اسلامیہ کالج، لالباغ، لکھنؤ میں ۳؍جنوری ۲۰۱۵ء کی رات میں منعقد ہوگا۔ جشنِ رحمت اللعالمین کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلہ میںآل انڈیا مسلم یوتھ کنونشن کی لکھنؤ شاخ کی جانب سے اسلامیہ کالج لال باغ، لکھنؤ میں ایک مشاورتی جلسہ زیرِ صدارت جناب دلشاد حسین صاحب ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز جناب حمید اقبال صدیقی صاحب ایڈوکیٹ کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔جلسہ کی نظامت کا فریضہ ادا کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر محمد ضمیر صاحب نے تمام کمیٹیوں کے ذمہ داران سے رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کی۔ جلسہ میں تمام کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اپنی رپورٹ پیش کیں۔ جناب دلشاد حسین صاحب ایڈوکیٹ نے اپنے صدارتی کلمات میں جشنؐ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جناب ظفریاب جیلانی صاحب ایڈوکیٹ، سرپرست اعلیٰ جشن ؐ نے تمام تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے اور بہتر کرنے کا مشورہ دیا اور فرمایا کہ ہمیں اصراف بیجا سے پرہیز کرنا چاہئے۔
جلسہ کا اختتام جناب قمرالحفیظ قمر صاحب کی دعا پر ہوا۔
مشاورتی جلسہ میںجناب ظفریاب جیلانی صاحب ایڈوکیٹ،جناب ڈاکٹر محمد ضمیر صاحب، جناب چودھری شرف الدین صاحب، سید کفیل احمد صاحب ایڈوکیٹ، جناب دلشاد حسین ایڈوکیٹ، جناب کمال الدین صاحب ایڈوکیٹ، جناب عدیل احمد صدیقی صاحب، جناب مسعود عالم جیلانی صاحب، جناب سید اطہر نبی صاحب ایڈوکیٹ، جناب انتخاب عالم جیلانی صاحب، جناب محمد حسین خاں صاحب، جناب ڈاکٹر عمار انیس نگرامی صاحب، جناب ڈاکٹر جمال محمد خاں صاحب،جناب ڈاکٹر عاقل حسین صاحب، جناب محمد عرفان خاں صاحب، جناب شکیل گیاوی صاحب، جناب نوشاد حسین پٹھانیہ صاحب، جناب محمد فاورق صاحب، ڈاکٹر مسیح الدین خاں، جناب شاداب احمدصاحب، ڈاکٹر محفوظ عالم صاحب،جناب علمدار علی صاحب، جناب نجم ظفر ایڈوکیٹ صاحب، جناب حشمت علی خاںایڈوکیٹ،جناب قمرالحفیظ قمر صاحب،جناب شہاب الدین صاحب،جناب محمد قمرعالم صاحب،جناب فضلِ عالم صاحب ایڈوکیٹ، جناب عشرت علی صاحب، جناب محمد شکیل صاحب، جناب ساجد سعید خاں صاحب،جناب فضیل احمد صدیقی صاحب، جناب سراج اشرف صاحب،جناب عرفان اﷲ خاں صاحب، جناب سدھارتھ سنگھ صاحب،ڈاکٹر منصور حسن خاں صاحب، جناب آفتاب اثر ٹاندوی، جناب امین احمد صاحب،جناب محمد مدنی صاحب، موج لکھنوی، ضیا الحسن پھول صاحب، جناب محمد حامد صاحب و دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔
جشن ؐ کے تعلق کا ایک اہم پروگرام تقریری مقابلہ کے کنونیر عبدالباسط خاں کے ذریعہ ہمیں یہ خبر موصول ہوئی ۔اگلا مشاورتی جلسہ۳۱؍دسمبر ۲۰۱۴ء بروز بدھ ، بوقت شام۶بجے بمقام امیر الدولہ اسلامیہ کالج، لالباغ، لکھنؤ ، منعقد ہوگا۔
الداعی
عبدالباسط خاں