ہاپوڑ(نامہ نگار)مغربی اترپردیش سنگھرس سمیتی کے زیراہتمام ہاپوڑبار ایسوسی ایشن کے وکیلوں کی ہڑتال کچہری کیمپس میں آج بھی جارہی رہے گی۔ مہاراجہ اگرسین ملازمین کمیٹی اور راجپوت مہاسبھا کے عہدیداران نے وکیلوںکے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ۔ واضح رہے کہ مغربی اترپردیش کے ہائی کورٹ کی بنچ قائم کرنے کے سلسلے میں وکیلوں کے ذریعہ طویل عرصہ سے دھرناومظاہرہ کیاجارہا ہے۔اسی سلسلے میںوکیلوں کی علامتی بھوک ہڑتال بدھ کوبھی جاری رہے گی۔دھرنا ومظاہرے میں انل آزاد ایڈوکیٹ ، گجیندرسنگھ، وریند کوشک، راجیو گوسوامی اوردلشاد چودھری وغیرہ شامل تھے۔