گورکھپور (نامہ نگار)سیوان۔بھٹنی بجلی کاری ریلوے سیکشن کا افتتاح ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت منوج سنہانے آج سیوان جنکشن پر کیا ۔تجربہ کے طور سب سے پہلے ایک مال گاڑی کو ریلوے لائن پر روانہ کیاگیا اس کے بعد ایکسپریس ٹرینوںکی آمدورفت معمول کے مطابق شروع کردی گئی ۔ مذکورہ اطلاع شمال مشرقی ریلوے کے رابطہ عامہ افسرآلوک کمارسنگھ نے دی ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر جنرل منیجر ریلوے مدھوریش کمار اورمقامی رکن پارلیمنٹ اوم پرکاش یادوموجودتھے۔ انھوں نے بتایاکہ چھپرا سے بارہ بنکی تک بذریعہ گورکھپور ریلوے لائن پر بجلی کاری کا کام تیزی سے چل رہاہے۔ سیوان، تھامے اورگونڈا۔ بارہ بنکی تک بجلی کا کام مکمل ہوگیاہے۔جبکہ سیوان سے بھٹنی تک بجلی کاری کا کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے حفاظتی کمشنر نے ٹرینوںکو چلانے کی منظوری دے دی تھی۔