نئی دہلی، (یو این آئی)حکومت نے کوئلہ بلاکوں کے الاٹمنٹ کے لئے ای۔نیلامی کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آج کہاکہ اس کے لئے ایک پورٹل کی شروعات کی جس میں ٹنڈر کے لئے درخواست دہندگان رجسٹریشن کراسکیں گے۔وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئل نے پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ٹنڈر میں حصہ لینے والی پارٹیاں پورٹل میں اپنا رجسٹریشن کرانے کے بعد ہی نیلامی کی کارروائی میں شامل ہونے کے اہل ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں ۲۴ کوئلہ بلاکوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا۔اس مرحلہ میں سات کوئلہ بلاک توانائی کے شعبہ کے لئے محفوظ ہوں گے جبکہ بقیہ بلاکوں میں سے۱۶ کا استعمال
سیمنٹ وغیرہ شعبوں کے لئے تیار کیا جائے گا اور ایک بلاک اسپات کے شعبہ کو الاٹ کیا جائے گا۔ انہو ںنے بتایا کہ آئندہ سال ۳۱؍ جنوری تک تکنیکی ٹنڈر طلب کئے گئے ہیں اور ۱۲؍ فروری تک اہل درخواست دہندگان کے نام اس ویب پورٹل پر جاری کردیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی نیلامی کی کارروائی ۲۳؍مارچ تک مکمل کرلی جائے گی اور اس کے بعد جلد ہی دوسرے مرحلے کی کارروائی شروع کردی جائے گی۔