میلبورن۔ آسٹریلین اوپن کا خطاب دو بار جیت چکی بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا اگر برسبین انٹرنیشنل کے شروعاتی دور میں ہارتی ہیں تو انہیں سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں غیر ترجیحی کھلاڑی کے طور پر اترنا پڑے گا۔
سال 2012 اور 2013 میں آسٹریلین اوپن کا خطاب جیت چکی ازارینکانے پیر کی چوٹ کی وجہ سے اس سال صرف نو ٹورنامنٹوں میں ہی حصہ لیا اور ستمبر سے انہوں نے کسی چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیا۔گزشتہ جنوری میں برسبین انٹرنیشنل میں رنراپ رہی ازارینکا عالمی درجہ بندی میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلین اوپن میں سب سے اوپر 32 کی درجہ بندی کھلاڑیوں کو ہی ترجیح دی جاتی ہے اور ایسے میں انہیں اپنے درجہ بندی پوائنٹس میں برتری کرنی ہوگی تاکہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں انہیں ترجیحی کھلاڑی کے طور پر اترنے کا موقع مل سکے۔
دنیا کی 32 ویں نمبر کی کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈ 1391 ریٹنگ پوائنٹس جبکہ جرینا ڈکاس کے 1371 اٹلی کی ایک یملا جکورجک کے 1355 پوائنٹس ہیں اور ازارینکا کو ان کھلاڑیوں سے سیدھی ٹکر مل رہی ہے۔آسٹریلین اوپن کیلئے ترجیح برسبین انٹرنیشنل کے بعدپہلی ترجیح ہے۔ ایسے میں گرینڈ سلیم کے پریکٹس ٹورنامنٹ میں ازارینکا کا مظاہرہ اہم ہوگا۔ بیلاروس کھلاڑی نے سال 2009 میں اپنا پہلا ڈبلیوٹی اے خطاب جیتا تھا۔