اٹاوہ؍سیفئی(نامہ نگار)موقع تھا جشن سیفئی کی افتتاحی تقریب کا بے لگام اپنابیان جاری کرنے کے لئے مشہور ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے اس موقع پر اپنے بیٹے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو بھی نہیں بخشا۔انھوں نے کہا کہ جشن سیفئی کے افتتاح کیلئے تمام معزز شخصیتوں کو بلاتے رہے ہیں لیکن اکھلیش نے کبھی ایسی کوشش نہیں کی کہ آج کی مہمان خصوصی رکن پارلیمنٹ جیا بچن کے شوہر امیتابھ بچن کوبھی بلاتے ۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ ان کی کوشش سے صدی کے مہانائک امیتابھ بچن اب تک چارمرتبہ جشن سیفئی میں
آ چکے ہیں۔