نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این ا ئی) ممبئی میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکہ کے ملزم انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم پاکستان میں ہی چھپا ہوا ہے۔
ایک نیوز ویب سائٹ نیوز موبائیل ڈاٹ ان نے یہ دعوی کیا ہے ۔ ویب سائٹ کے مطابق داود پاکستان کے کراچی میں ا رام دہ زندگی گذار رہا ہے اور پاکستان اور دوبئی کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں پیسہ لگارہا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس نے گزشتہ ماہ داود ابراہیم کی موبائیل پر ہوئی بات چیت کو ریکارڈ کیا تھا۔ ویب سائٹ نے اس ٹیپ کو ثبوت کے طور پر جاری کیا ہے۔
اس ٹیپ میں داود دوبئی میں یاسر نام کے ایک شخص سے بات چیت کررہا ہے ۔ یاسر دوبئ
ی میں داود کا رئیل اسٹیٹ کا کاروبار سنبھالتا ہے۔